تلنگانہ

کرناٹک اسمبلی نتائج _ تلنگانہ کانگریس کے دفتر گاندھی بھون میں جشن

حیدرآباد _ 13 مئی ( اردولیکس) کرناٹک اسمبلی انتخابات میں کانگریس کے شاندار مظاہرہ اور ابتدائی رحجانات کے بعد حیدرآبادمیں تلنگانہ کانگریس کے دفتر گاندھی بھون میں جشن منایا گیا۔ جہاں پارٹی کے پُرجوش کارکنو ں اور لیڈروں نے اس کامیابی پر مسرور ہوتے ہوئے جشن منایا۔جیسے جیسے نتائج کا اعلان ہوتاجارہا تھا گاندھی بھون میں کانگریس کے لیڈروں کی بڑی تعداد آتی جارہی تھی۔

 

ان لیڈروں نے پٹاخے جلائے، رقص کیا، مٹھائیاں تقسیم کیں اور ایک دوسرے کو جنوبی ہند کی اس اہم ریاست میں پارٹی کے شاندار مظاہرہ پر مبارکباد پیش کی۔تلنگانہ کانگریس کے اس ہیڈکوارٹرس میں ایک عرصہ کے بعد جشن کاماحول دیکھاگیا۔پارٹی کے لیڈروں اور کارکنوں کے ساتھ ساتھ کانگریس کے حامیوں کے ہاتھوں میں سونیاگاندھی، راہل گاندھی کھرگے اور دیگر لیڈروں کے پلے کارڈس اور پارٹی کے پرچم دیکھے گئے۔گاندھی بھون میں بھی کٹ آوٹس نظرآئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button