باہرجانے والے افراد کیلئے خوشخبری،تلنگانہ میں دو ٹیکوں کے درمیان کا وقفہ کردیا گیا ہے کم

حیدرآباد: تلنگانہ میں کورونا کے دو ٹیکوں کے درمیان کے وقفہ سے 84 دنوں سے کم کرتے ہوئے 28 دن کردیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ صحت کی جانب سے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ محکمہ کے ڈائرکٹرسرینواس راو نے واضح کیا کہ یہ قواعد صرف ان افراد کیلئے ہوں گے جو بیرون ممالک روانہ ہونے والے ہیں۔ ورک پرمٹ پربیرون ممالک جانے والے افراد سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ کووی شیلڈ ویکسین کی 28 دن میں دو ویکسین لیں۔ حیدرآباد میں ایک ہیلت سنٹرمیں ویکسین دینے کا مرکز قائم کیا گیا ہے۔ بیرون ممالک جانے کے خواہشمند افرد اپنا پاسپورٹ اورویزا دکھا کراس سنٹرمیں ویکسین لے سکتے ہیں۔