بلیک فنگس کی علامات پرسنگدل بیٹا باپ کو ہاسپٹل میں چھوڑکرچلا گیا

حیدرآباد: کورونا سے صحت یاب شخص جس میں بلیک فنگس کی علامات نظرآرہی تھی اس کواس کے بے رحم بیٹے نے ہاسپٹل میں چھوڑدیا۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع وقارآباد کے پرگی میں پیش آیا۔ رکوم پلی کے رہنے والاچندریا نامی شخص اس ماہ کی تین تاریخ کو کورونا سے متاثر پایاگیا۔تب ہی سے وہ تانڈور ضلع کے اسپتال میں زیرعلاج تھا۔علاج کے بعد وہ صحت یاب ہوگیا تاہم اس میں بلیک فنگس کی علامات پیداہوئیں جس کے بعد اس کو اس کے بیٹے نے لاوارث کے طورپرپرگی کے سرکاری ہاسپٹل میں لاکر چھوڑدیا اور خود علاج کروالینے کا مشورہ دے کر وہاں سے چلاگیا۔