جرائم و حادثات

واٹس گروپ سے نکال دینے پر بی جے پی لیڈروں نے کردیا دو نوجوانوں کا قتل _ تلنگانہ میں بی جے پی قائدین کی غنڈہ گردی

حیدرآباد _ 7 جون ( اردولیکس) واٹس گروپ میں پوسٹ کی گئی تصاویر کو ڈیلیٹ کردینے اور گروپ سے نکال دینے پر برہم بی جے پی لیڈر نے گاوں کے دو نوجوانوں کا انتہائی بے دردی سے قتل کردیا۔

 

جمعرات کو رنگاریڈی ضلع میں پیش آنے دوہرے قتل کی واردات کا پولیس نے معمہ حل کرتے ہوئے قتل کے الزام میں بی جے پی کے دو مقامی لیڈروں کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق رنگاریڈی ضلع کے  کڑتال منڈل کے گووندا پلی گاؤں سے تعلق رکھنے والا بی جے پی لیڈر جلکم روی نے 4 جون  کو اپنی سالگرہ منائی اور اپنے گاؤں کے واٹس ایپ گروپ میں سالگرہ کی بے شمار تصاویر شیئر کیں۔

 

جس پر گروپ میں شامل گاوں کے نوجوانوں  سیشیگاری شیوا گوڈ (24) اور گنڈیمونی شیوا گوڈ (29) نے گروپ میں بے شمار تصاویر پوسٹ کرنے پر شدید اعتراض کرتے ہوئے ان  تصاویر کو ڈیلیٹ کر دیا اور جلکم روی کو گروپ سے نکال دیا۔ بی جے پی لیڈر روی نے اس واقعہ کو اپنی بے عزتی تصور کرتے اس کے بارے میں بات کرنے کے لئے دونوں نوجوانوں کو اپنے وینچر کے آفس میں طلب کیا

 

۔اور اپنے ایک ساتھی راجو گوڈ کو بھی مدعو کیا جو بی جے پی کی نوجوان تنظیم بی جے وائی ایم کا مقامی لیڈر بتایا جاتا ہے یہ دو بی جے پی لیڈروں نے دو نوجوانوں کے ساتھ شراب پی اور گروپ سے تصاویر ڈیلیٹ کرنے اور گروپ سے نکال دینے کے بارے میں بحث کی اور بحث کے بعد بی جے پی لیڈروں نے دو نوجوانوں کو چاقو سے حملہ کرتے قتل کردیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button