نیشنل

راہل گاندھی: سوشل میڈیا پر "King is back” ٹرینڈ۔ معافی نہیں مانگوں گا والا ویڈیو وائرل

نئی دہلی: کانگرس کے قائد راہل گاندھی کو سپریم کورٹ کی جانب سے ملی راحت کے بعد پارٹی کارکنوں میں جوش کی لہر پائی جاتی ہے۔سوشل میڈیا پر "کنگ از بیک” ٹرینڈ چل رہا ہے اور راہل گاندھی کی پرانی تقاریر کی ویڈیو کلپس وائرل کیے جا رہے ہیں۔

 

 

 

 

جو ویڈیوز اپلوڈ کیے جا رہے ہیں ان میں راہل گاندھی کا وہ بھی ویڈیو شامل ہے جس میں وہ کہتے نظر ارہے ہیں کہ میں معافی نہیں مانگوں گا کیونکہ میرا نام راہل ساور کر نہیں میرا نام راہل گاندھی ہے۔واضح رہے کہ راہل گاندھی کو گجرات کی سورت سیشنس کورٹ نے دو سال کی سزا سنائی تھی جس کے فوری بعد ان کی پارلیمنٹ کی رکنیت منسوخ کر دی گئی اور انتخابات میں حصہ لینے پر پابندی عائد کر دی گئی۔

 

 

 

 

سیشنس کورٹ کے فیصلے کے خلاف راہل گاندھی سپریم کورٹ سے رجوع ہوئے اور عدالت نے نہ صرف ان کی سزا پر روک لگا دی بلکہ یہ ریمارکس کئے کہ انہیں دو سال کی سزا کیوں سنائی گئی۔کانگریسی قائدین عدالت کے اس فیصلے کو بی جے پی کے منہ پر طمانچہ قرار دے رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button