جرائم و حادثات

حیدرآباد میں ہونے والے دولہے کے خلاف مقدمہ درج

حیدرآباد: شادی کا وعدہ کر کے ایک خاتون کا جنسی استحصال کیا گیا اس سلسلے میں متاثرہ نے مہیشورم پولیس اسٹیشن سے رجوع ہو کر دھوکہ دہی کی شکایت درج کروائی۔

 

پولیس کے مطابق 25 سالہ خاتون اور 27 سالہ سمپت کمار کی آپس میں دوستی تھی جو پڑوسی بتائے گئے ہیں۔نوجوان پر الزام ہے کہ اس نے شادی کا وعدہ کر کے خاتون کا متعدد مرتبہ جنسی استحصال کیا۔

 

جب خاتون شادی کے لیے اصرار کرنے لگی تو سمپت کمار اسے نظر انداز کر رہا تھا بعد ازاں اس نے یکم نومبر کو دوسری لڑکی سے شادی طے کر لی متاثرہ کی

 

شکایت پر پولیس نے دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا اغاز کر دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button