جرائم و حادثات

سر کے بال کاٹنے کی ہدایت پر طالب علم نے کالج کی عمارت سے لگادی چھلانگ۔ حیدرآباد کے مضافات میں عجیب و غریب واقعہ

حیدرآباد: سر کے بال کاٹنے کو کہنے پر ایک طالب علم نے کالج کی عمارت سے چھلانگ لگا دی۔ پورا معاملہ یہ ہے کہ 19 سالہ گیانشور ریڈی شہر کے مضافات میں واقع ایک تعلیمی ادارے میں سی ایس سال اول میں زیر تعلیم ہے۔

 

پچھلے کچھ دنوں سے وہ کالج دیر سے آ رہا تھا اور وہ سال اول کے سیمسٹر کے امتحانات میں ناکام ہو گیا تھا، پچھلے تین دنوں سے وہاں کے ڈین وی ایس راؤ طلبہ کی کونسلنگ کر رہے تھے اور وہ بچوں کو بال کٹوانے کا مشورہ دے رہے تھے۔ کل بھی انہوں نے ریڈی سے یہ بات کہی جس پر اسے محسوس ہوا کہ ساتھی طلبہ کے سامنے اس کی بے عزتی کی گئی ہے

 

اور اس نے تعلیمی ادارے کی دوسری منزل سے چھلا لگا دی، اسے زخمی حالت میں علاج کے لیے ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں وہ زیر علاج بتایا گیا ہے۔ ساتھی طلباء نے ڈین پر ہراسانی کا الزام عائد کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button