نیشنل

سیما حیدر اور سچن اترپردیش اے ٹی ایس پولیس کی تحویل میں !

نئی دہلی _ 17 جولائی ( اردولیکس ڈیسک) پاکستانی شہری سیما حیدر، اس کے عاشق سچن اور اس کے والد کو تحویل میں لیتے ہوئے  اتر پردیش کے انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) نے ان تینوں سے نوئیڈا میں نامعلوم مقام پر پوچھ تاچھ کی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق  سیما حیدر اور سچن 13 جولائی سے لاپتہ ہیں ان کے پڑوسیوں نے بتایا کہ یہ لوگ کہاں چلے گئے انھیں کوئی علم نہیں۔

 

عدالت نے  سیما حیدر کو پولیس کو بتائے بغیر ہندوستان نہ چھوڑنے کی شرط رکھتے ہوئے ضمانت منظور کی تھی عدالت نے  اس سے یہ بھی کہا  کہ اگر اس نے اپنا موجودہ پتہ تبدیل کیا تو عدالت کو مطلع کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button