نیشنل

بوائے فرینڈ سے شادی کے لئے دو مسلم لڑکیوں نے مذہب تبدیل کرلیا

لکھنو _ 2 دسمبر ( اردولیکس ڈیسک) اترپردیش کے ضلع بریلی میں دو مسلمان لڑکیوں نے بوائے فرینڈ سے شادی کرنے کے لئے اپنا مذہب تبدیل کرلیا اور ان دونوں لڑکیوں نے اسلام چھوڑ کر ہندو لڑکوں سے شادی کرلی۔ انہوں نے اپنے بوائے فرینڈس سے شادی کے لئے اسلام چھوڑنے کا فیصلہ کیا اور کہا کہ انہیں ہندو مذہب پر بہت یقین ہے۔ مدیناتھ میں واقع ایک آشرم میں پنڈت کے کے شنکدھر نے ہندو رسومات کے مطابق ان کی دو ہندو لڑکوں کے ساتھ شادی انجام دی۔ ان لڑکیوں کی شناخت ارم زیدی اور شہناز کے طور پر ہوئی ہے ایرم زیدی نے اپنا نام سواتی رکھ لیا جبکہ شہناز نے اپنا نام سمن رکھ لیا ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button