انٹر نیشنل

سائیکلسٹ فیاض اشرف علی کیرالہ سے ریاض پہنچے۔ سفیر ہند سے ملاقات

ریاض ۔ کے این واصف

انجینئر فیاض اشرف علی جو کیرالہ سے سائیکل پر لندن کے سفر پر نکلے ہیں بدھ کے روز ریاض پہنچے۔ وہ انڈیا سے عمان، متحدہ عرب امارات سے ہوتے ہوئے سعودی عرب پہنچے۔ وہ مزید ۳۰ ممالک کا دورہ کرتے ہوئے یونائیٹڈ کنگڈم پہنچیں گے۔

ریاض پہنچ کر فیاض نے سفارت خانہ ہند میں قائم مقام سفر ہنر این رام پرساد سے ملاقات کی۔ سفیر ہند نے فیاض علی کے اس اچھے مقصد کے لئے نکلنے اور آگے کے سفر کے لئے ان سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ فیاض اشرف علی کا مشن صحت، جنگوں کا خاتمہ اور امن عامہ کا پیام پھیلانہ ہے۔ وہ اپنے پیام کو لیکر دو برا آعظم ۳۵ مملک اور ۱۰۰۰ شہروں کا دورہ کریں گے۔ فیاض ان ممالک میں اسکولز، کالج، یونیورسٹیز، یوتھ کلبس اور نوجوانوں کی تنظیموں سے ملاقاتیں کریں گے۔

واضح رہے کہ پچھلے ماہ مغربی بنگال سے تعلق رکھنے والےسومن آنند نامی ایک اور سیکل ران جو دنیا کے ٹور پر نکلے تھے ریاض آئے تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button