حیدرآباد میں زیوراورنقدی کیلئے خاتون کا قتل

حیدرآباد: حیدرآباد کے مضافات میں ایک خاتون کے قتل کی واردات پیش آئی۔ چنتل بھگت سنگھ نگرکی رہنے والی 48 سالہ سورنا کا اس وقت قتل کردیا گیا جب اس کا شوہراوربیٹا کام پرگئے ہوئے تھے۔ خاتون مکان میں تنہا تھی کسی نے اس کا تولیہ کی مدد سے گلا گھونٹ کرقتل کرنے کے بعد مکان سے سونے کے زیورات اورنقدی لوٹ کرراہ فراراختیارکی۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے مختلف زاویوں سے چھان بین شروع کردی ہے۔