جنرل نیوز

بھینسہ میں رمضان کٹس کی بی آرایس ٹاون صدرمحمدفاروق احمدصدیقی کے ہاتھوں تقسیم

بھینسہ(نامہ نگارافروزخان اسٹاف رپوٹر ) رمضان المبارک کے پیش نظرتلنگانہ حکومت کی جانب سے رمضان پیا کیجس کی تقسیم عمل میں لائی جارہی ہے اسی ضمن میں مد ہول تعلقہ رکن اسمبلی جی وٹھل ریڈی کی ہدایت پر بھینسہ شہرکےقاضی گلی میں بھینسہ بی آرایس پارٹی ٹاون صدرمحمدفاروق احمدصدیقی کےہاتھوں غریب ومستحیق افرادمیں رمضان کلاتھ گیفٹس کی تقسیم عمل میں لائی گئی۔

اس موقع پربھینسہ بی آرایس پارٹی ٹاون صدرمحمدفاروق احمدصدیقی نےخطاب کرتےہوۓ کہاکہ تلنگانہ ریاست نفرت اور فرقہ پرستی سے پاک ریاست ہے اس لئے یہاں امن قائم ہے آج تلنگانہ ملک کی وہ واحد ریاست ہے جہاں ہر طرف ترقی خوشحالی ہے اس لیےآج تلنگانہ ملک بھر میں جگمگا رہا ہے۔چندر شیکھر راؤ چیف منسٹر بننے کے بعد اقلیتوں کیلئے کئی اسکیموں کو روشناس کیا اس میں ہر سال دعوت افطار کے ساتھ غریب مستحق افراد میں کپڑوں کی تقسیم شامل ہے ۔ یہ کے سی آر کے سیکولر چیف منسٹر ہونے کی دلیل ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button