تلنگانہ

دکن کے معروف شاعر حضرت یوسف روش کا انتقال

حیدر آباد دکن کے ممتاز و معروف نعتیہ و سنجیدہ شاعر حضرت یوسف روش  ساکن جدید ملک پیٹ ( نزد  ٹاور) حیدر آباد ولد جناب داؤد صاحب مردم کا بعمر 80 سال 14 جولائی 2023ء کی صبح انتقال ہو گیا نماز جنازہ مسجد محی الدین النساء بیگم صاحبہ ملک پیٹ نزد اکبر ٹاور  میں بعد نماز جمعہ ادا کی جائے گی تدفین مسجد سے متصل قبرستان میں عمل میں آئے گی۔

 

پسماندگان میں اہلیہ محترمہ کے علاوہ سید اویس (شعبہ   اشتہارات روز نامہ اعتماد) سید ادریس ( ملازم سروئیر آف انڈیا) سید جلیل (ایم ایس کارپوریٹ   آفس ما نصاحب ٹینک )اور ایک دختر شامل ہیں وہ جناب رؤف خلش مرحوم سینئیر شاعر ، جناب محمود سلیم خوشنویس اردو اکیڈی،  جناب سید منیر،  سید منصور سابق ملازم وقف بورڈ ، جناب سید ممتاز سابق ملازم وقف بورڈ کے برادر محترم اور جناب سید سہیل عظیم شاعر کے حقیقی تایا اور جناب سید آفاق متین حال مقیم آئر لینڈ کے حقیقی ماموں تھے

فون سید اویس 9908181786 –  سہیل عظیم 9553418500

متعلقہ خبریں

Back to top button