انٹرٹینمنٹ

بالی ووڈ اداکاروں میں سر منڈھوانے کا رجحان۔ سلمان، عامر کے بعد اب شاہ رخ خان بھی

بالی ووڈ کے کنگ خان کہلائے جانے والے اداکار شاہ رخ خان ان دنوں فلم ‘جوان’ کو لے کر سرخیوں میں ہیں۔ یہ ان کی فلم ملٹی اسٹارر ہے۔ اس فلممیں سانیا ملہوترا، دیپیکا پڈوکون اور اورکئی اہم ستارے اہم کردار میں نظر آئیں گے۔

 

 

فلم کی پریویو ویڈیو حال ہی میں جاری کی گئی ہے جسے شائقین کا زبردست رد عمل حاصل ہوا ہے۔ لوگوں نے اسے بہت پسند کیا۔ اس فلم کے بعض مناظرمیں وہ سر کے بالوں کے بغیر نظرآرہے ہیں۔ وہ اس روپ میں پہلی بار نظرآئیں گے۔ قبل ازیں دیگراداکاروں نے بھی فلم کے رول کیلئے اپنے سر کے بال نکالے تھے

 

 

جن میں سلمان خان اورعامر خان قابل ذکرہیں۔ سلمان خان نے فلم ‘تیرے نام’ کے لیے سر کے بال منڈھوا لئے تھے۔ بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکٹ کہلانے والے اداکار عامر خان نے فلم گجنی میں اپنے سر کے بال نکال لئے تھے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button