دہلی کے کوچنگ سنٹرمیں لگی بھیانک آگ۔ جان بچانے کیلئے طلباء رسی سے اترے نیچے: ویڈیو وائرل
نئی دہلی: دہلی کے مکھرجی نگر علاقے میں واقع کوچنگ سینٹر میں بھیانک آگ لگ گئی۔ فائرانجن کی 11 گاڑیاں مقام واقعہ پر پہنچ گئیں تاکہ آگ پر جلد سے جلد قابو پایا جاسکے۔ کوچنگ سینٹر کی تیسری منزل پر آگ لگنے سے خوف وہراس کی لہردوڑ گئی۔ آگ لگنے کے بعد کوچنگ سینٹر میں موجود طلباء رسی کی مدد سے نیچے اتر کر اپنی جان بچاتے نظر آئے۔
اس واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح طلباء ایک کے بعد ایک رسی سے باہر لٹک رہے ہیں اور ایک کے بعد ایک نیچے آ رہے ہیں۔ اس حادثہ میں کوچنگ سینٹر کے چار طلباء زخمی بتائے جاتے ہیں۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے آگ کیسے لگی اس بات کا پتہ نہیں چل سکا۔
Students Escape Using Wires As Fire Breaks Out At Coaching Center In Delhi's Mukherjee Nagar.
pic.twitter.com/GsRANDMUbr— Ahmed Khabeer احمد خبیر (@AhmedKhabeer_) June 15, 2023