انٹرٹینمنٹ

حیات بخشی بیگم کی زندگی پر ڈرامہ

حیدرآباد۔ (پریس نوٹ) حیدرآباد کے دانشوروں نے شہر کی ممتاز تھیٹر شخصیت قادر علی بیگ کو ان کی 39ویں برسی کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا۔ چیف جسٹس تلنگانہ ہائی کورٹ اجول بھویان نے اس موقع پر ریڈیسن بلو پلازہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قادرعلی بیگ ایک افسانوی شخصیت کی حیثیت رکھتے ہیں۔

 

 

انہوں نے نشاندہی کی کہ قادرعلی بیگ نے اپنی زندگی کے46برسوں میں 46ڈرامے کئے۔ انہوں نے تجویز پیش کی کہ ان کے 46ڈراموں کو شہر حیدرآباد کے لئے پیش کیا جائے۔تلنگانہ حکومت کی نمائندگی کرتے ہوئے چیف منسٹر کے خصوصی مشیر اے کے خان نے اپنے افتتاحی خطاب میں کہا کہ بیگ صاحب اپنے وقت سے آگے تھے۔ آئی ٹی سکریٹری جیش رنجن نے کہا کہ آج باذوق ناظرین سے کھچاکھچ بھرا ہوا ہال اس بات کا ثبوت ہے کہ حیدرآباد اپنے سپوت کا احترام اور اس سے محبت کرتا ہے۔

 

 

اس تقریب کے بعد گولکنڈہ کی 17ویں صدی کی ملکہ حیات بخشی بیگم کے بارے میں ایک ڈرامہ ”سوانح حیات“ پیش کیا گیاجسے کافی پذیرائی حاصل ہوئی۔ اس ڈرامہ کو محمدعلی بیگ اور نور بیگ نے تحریر کیا اور قدیر زماں مرحوم نے اس کا اردو ترجمہ کیا۔ سینئر اداکارہ رشمی سیٹھ نے حیات بخشی بیگم کا کردار موثر ڈھنگ سے ادا کیا جبکہ ہدایت کار محمدعلی بیگ نے قلی قطب شاہ اور عبداللہ قطب شاہ کا رول نبھایا۔ سامعین اداکاری‘لباس کہانی اور مکالمے سے دم بخود رہ گئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button