جنرل نیوز

کرناٹک ہاسپیٹ میں عظیم الشان ریاستی طرحی نعتیہ مشاعرے کا انعقاد

رائچور: کرناٹک کے ہاسپیٹ میں نہایت ہی عقیدت واحترام کے ساتھ تیسرے سالانہ عظیم الشان ریاستی طرحی نعتیہ مشاعرے کا انعقاد عمل میں آیا۔ اور صدر مشاعرہ تقدس ماب علامہ مولانا پروفیسر سید شاہ یوسف حسینی کامل برادر سجادہ نشین بزرگ گوگی شریف کے علمی، دینی، ادبی، خانقاہی، شعری، شرعی، تصنیفی، تالیفی اور علمی خدمات کا اعتراف کیاگیا۔ کرناٹک کے معروف شاعر جناب روشن خاں زادے نے مشاعرے کی نظامت کے فرائض انجام دیئے۔ جناب سید مرشد پیر صوفی صاحب، جناب میر افضل میر، جناب ابراہیم ایاز، مولانا سید صادق، مولانا رکن الدین لقمان، جنا مصطفی کمال تسکین، جناب سید احمد ساغر اور جناب جلال محمودی دھارواڑ وغیر ہ شعراء کرام نے طرحی کلام سنایا۔ نعتیہ مشاعرہ میں کثیر تعداد میں سامعین اور پردہ نشین خواتین شریک ہوئیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button