جنرل نیوز

نارائن پیٹ عیدگاہ کے کاموں کا رکن اسمبلی راجندر ریڈی نے سنگ بنیاد رکھا

نارائن پیٹ: 24 دسمبر (اردو لیکس) عید گاہ نارائن پیٹ کی تعمیر و توسیع کے لے سنگ بنیاد کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس سلسلہ میں رکن اسمبلی نارائن پیٹ ایس راجندر ریڈی نے حکومت تلنگانہ سے نمائندگی کرتے ہوئے عید گاہ نارائن پیٹ کی تعمیر و توسیع کے کاموں کے لے دو کڑوڑ 5 لاکھ روپٸے کی لاگت سے سنگ بنیاد رکھا۔ تقریب کی سرپرستی الحاج محمد نواز موسی نے کی جبکہ صدارت سید شاہ غیاث الدین قادری سجادہ نشین بارگاہ تقی باباؒ نے کی۔ تقریب کی نگرانی عبدالسلیم ایڈوکیٹ نے کی۔ اس پروگرام میں صدرنشین بلدیہ گندے انوسیا چندرکانت کے علاوہ مسلم ارکان بلدیہ’ مسلم سیاسی وسماجی قائدین نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ رکن اسمبلی نے اپنی کاوشوں کے ذریعہ عید گاہ کی تعمیر و توسیع کے لے 2 کڑوڑ پانچ لاکھ روپے کی رقم منظور کروائی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button