تلنگانہ

جمعیۃ علماء ریاستی سکریٹری حافظ خلیق صابر نے نظام آباد کانگریس امیدوار محمد علی شبیر کی تائید کا کیا اعلان 

جمعیۃ علماء ریاستی سکریٹری حافظ خلیق صابر نے نظام آباد کانگریس امیدوار محمد علی شبیر کی تائید کا کیا اعلان 

کانگریس کے انتخابی منشور میں جمعیۃ علماء کے مطالبات شامل۔کانگریس امیدوارنظام آباد محمد علی شبیر 

نظام آباد:23/نومبر (پریس نوٹ ) جمعیۃ علماء ہند (محمود مدنی گروپ) ریاستی جنرل سکریٹری حافظ پیر خلیق احمد صابر نے نظام آباد حلقہ اسمبلی اربن کانگریس امیدوار رسابقہ ریاستی وزیر محمد علی شبیر کی تائید و حمایت کرتے ہوئے ان کی کامیابی کیلئے منظم انداز میں انتخابی مہم چلانے کا اعلان کردیا۔

 

ریاستی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء حافظ پیر خلیق احمد صابر آج اپنے دورہ نظام آباد کے موقع پر دفتر جمعیۃ علماء ہند بودھن روڈ نظام آباد میں منعقدہ خصوصی مشاورتی اجلاس میں شرکت کی اس اجلاس میں نظام آباد کانگریس امیدوار سابقہ ریاستی وزیر محمد علی شبیر، مولانا معراج الدین ابرار چشتی، پی سی سی نائب صدر طاہر بن حمدان، جنرل سکریٹری گڑگو گنگادھر، صدر ضلع جمعیۃ علماء سید سمیع اللہ، سٹی صدر کانگریس کیشو وینو، صدر صدائے اردو سوسائٹی و جنرل سکریٹری سینئر سٹیزن مرزا افضل بیگ تیجان کے علاوہ جمعیۃ علماء کے ذمہ داران اور دیگر کانگریس قائدین نے شرکت کی۔ اس موقع پر حافظ پیر خلیق صابر نے مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ ریاستی جمعیۃ علماء نے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد کرکے متفقہ طورپر اسمبلی انتخابات میں مسلم امیدواروں کی تائید کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

انہوں نے کہاکہ جمعیۃ کے مطالبات کے تائید پر ہی سیکولر جماعت امیدوار کی تائید کی جائے گی۔ انہوں نے بتایاکہ جمعیۃ کے 6مطالبات میں مسلمانوں کے مسائل ان کے فوائد اور ان کی سہولتوں اور موجودہ حالات کے پیش نظر کئے جانے والے اقدامات پر مبنی ہے جس کو سیکولر کانگریس پارٹی نے مسلمانوں کے مطالبات پر مبنی جمعیۃ کے انتخابی منشور کو قبول و منظور کیا۔ جبکہ بی آر ایس حکومت جوتھی اب ختم ہوگئی ہے انہوں نے کہاکہ کئی امیدواروں نے کسی ایک امیدوارکا ہی انتخاب کرتے ہوئے اس کی کامیابی کیلئے ہر ممکن کوشش کرنا ہی بہتر ہے جبکہ گذشتہ دو معیاد کے مسلم امیدوار کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد کانگریس نظام آباد اربن امیدوار محمد علی شبیر کی تائید و حمایت اور کامیابی کیلئے کوشش کرنا ہی بہتر سمجھا۔ حافظ پیر خلیق صابر نے کہاکہ ملک و ریاست میں گذشتہ 70سالوں سے ملک و ریاست تلنگانہ میں فرقہ پرستوں سے اتحاد نہ کرنے والی پارٹی کانگریس کی تائید کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

کانگریس کے دور میں بہترین کارکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا جس کے پیش نظر کانگریس پارٹی میں قوم کی طرف سے نمایاں چہرہ محمد علی شبیر کا ہی نظر آیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں میں متفق طورپر ووٹ ڈالنے سے ہی فیصلے بدلتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مسلمان برکت کے لڈو نہیں جو سب میں تقسیم کرتے پھرے۔ جمعیۃ علماء کبھی بھی سیکولر پارٹی کا ساتھ نہیں چھوڑا اور کبھی بھی اقتدار حاصل کرنے کیلئے کسی فرقہ پرست جماعت کی تائید نہیں کی۔ جمعیت کی نظریں مرکزی حکومت پر ہے جو ان کا مقابلہ کرسکے

 

۔ انہوں نے کہاکہ آزمانے والے کو نہ آزمایا جائے کہ مصداق 10سالوں سے ریاست تلنگانہ حکومت نے مسلمانوں کو یکسر نظر انداز کردیا گیا اور اسمبلی انتخابات کے موقع پر مسلمان اور ان کے ووٹ یا دآنے لگے۔ انہوں نے کہاکہ لڑائی کے دوران جو ہمارے ساتھ کھڑا ہے ہم اس کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ ریاستی جنرل سکریٹری حافظ خلیق صابر نے نظام آباد کی عوام بالخصوص مسلمانوں سے کہاکہ کانگریس کے امیدوار محمد علی شبیر جیسی شخصیت کو بھاری ووٹوں کی اکثریت سے کامیابی سے ہمکنار کرنا ان کی ذمہ داری ہے۔

 

اس موقع پر کانگریس نظام آباد امیدوار محمد علی شبیر نے کہاکہ جمعیۃ علماء کے مسلمانوں کے مفادات پرمبنی مطالبات کو کانگریس پارٹی نے اپنے منشور میں شامل کیا ہے۔ اس طرح کانگریس کا یہ انتخابی منشور جمعیۃ علماء کا بھی کہاجاسکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کانگریس قائد راہول گاندھی نے ملک میں 4ہزار کلو میٹر پیدل دورہ کرتے ہوئے محبت کا پیغام دیا ہے جس کے پیش نظر ایک ایک ووٹ قیمتی ہے اور ہر ایک ووٹ میرے حق میں استعمال کرتے ہوئے کامیابی سے ہمکنار کرکے نظام آباد سے منتخب کرنے کی اپیل کرتا ہوں۔

قبل ازیں صدر ضلع نظام آباد جمعیۃ علماء مولانا سید سمیع اللہ نے کہاکہ جمعیۃ علماء ہند 100سالہ تاریخ رکھتی ہے مسلمانوں کی ہر ہر قدم پر رہنمائی کرتے چلی آرہی ہے مسلمانوں کے حقوق کو ایوانوں تک پہنچانے کیلئے ہمیشہ کوشاں رہی ہے۔ جمعیۃ علماء ہند ریاست تلنگانہ کا فیصلہ ہم سب کیلئے قابل قبول ہے۔ مولانا معراج الدین ابرار چشتی صدر صدائے اردو سوسائٹی مرزا افضل بیگ تیجان نے بھی مخاطب کرتے ہوئے ووٹ کی اہمیت اور کثیر تعداد میں ووٹ کا استعمال کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button