جرائم و حادثات

حیدرآباد میں درخت آٹو پر گر پڑا، ڈرائیور جاں بحق۔ ویڈیو وائرل

حیدرآباد:حیدر آباد کے اولڈ ایم ایل اے کوارٹرس کے پاس درخت گرنے کے نتیجے میں ایک آٹو ڈرائیور کی موت ہو گئی۔ آج دوپہر اولڈ ایم ایل اے کوارٹرس سے گزرنے والے آٹو پر ایک بڑا درخت گر پڑا۔

 

 

اس حادثے میں اٹو ڈرائیور غوث کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ حادثہ کے بعد اس مصروف ترین سڑک پر ٹریفک جام ہو گئی۔اطلاع ملتے ہی ٹریفک پولیس اور جی ایچ ایم سی کے حکام نے وہاں پہنچ کر سڑک سے درخت اور آٹو کو ہٹایا جس کے بعد ٹریفک بحال ہوئی۔

 

 

اس حادثے میں آٹو ڈرائیور کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں البتہ زخمیوں کا فوری طور پر پتہ نہیں چل سکا۔ یہ معلوم نہیں ہوا کہ حادثے کے وقت آٹو میں مسافرین سوار تھے یا نہیں مطعلقہ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

 

 

آٹو ڈرائیور کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے عثمانیہ جنرل ہاسپٹل کے مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا۔ فوری طور پر اس بات کا پتہ نہیں چل سکا کہ یہ حادثہ کس طرح سے پیش آیا کیونکہ شہر میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش بھی نہیں ہوئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button