جنرل نیوز

اول سے پی ایچ ڈی کے اردو طلباء کو اسکا لر شپ دئے جائیں: اردو اکیڈمی سے آئیٹا تلنگانہ کا مطالبہ

میدک 3دسمبر(اردو لیکس / ابو فرمان میدک)آیئٹا تلنگانہ کا ایک وفد محمد عبد المجیب صاحب ریاستی کنوینر ESSC اور کو کنوینر سید اصغر صاحب ، ریجنل سکریٹری شیخ عظمت نے آج اردو اکیڈمی کے ذمداروں سے ملاقات کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ حکومت اردو اکیڈمی کے ذریعہ اردو ذریعہ تعلیم کے اول سے پی ایچ ڈی کے طلباء کو اسکالر شپ کا آغاز کرے ۔ جہاں مرکزی حکومت RTE 2009 کا بہانہ بنا کر طلباء کو اسکالر شپ سے روک دی ہے وہیں ریاستی حکومتو‌ں کی یہ ذمداری ہوتی ہے کہ وہ اقلیتی طلباء کو اسکالر شپ کا آغاز کریں۔ محمد عبد المجیب نے چیرمین اردو اکیڈمی سے گزارش کی کہ وہ اساتذہ کے گذشتہ کے ایوارڈ کا بھی اعلان کرے اور مدارس کو دیے جانے والی امداد کے متعلق ضلعی ذمداروں کو آگاہ کریں اور صدر مدرس کے اکاؤنٹ کا استعمال کریں ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button