جرائم و حادثات

اے سی بی نے ویمنس ویلفیر ڈپارٹمنٹ کے  سی ڈی پی سی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

نظام آباد:23/ اگست (اُردو لیکس)اے سی بی کے عہدیداروں نے آج نظام آباد ویمنس ویلفیر ڈپارٹمنٹ کی سی ڈی پی سی کو 12 ہزار روپئے رشوت حاصل کرتے ہوئے رنگے ہاتھ گرفتار کرلیا۔ اے سی بی انسپکٹر مسٹر ناگیش نے بتایا کہ آرمور ویمنس ویلفیر ڈپارٹمنٹ کے سی ڈی پی سی جھانسی لکشمی نے ویمنس ویلفیر ڈپارٹمنٹ کیلئے کار کرایہ پر حاصل کیا تھا اور ہر ماہ 33 ہزار کرایہ طئے کیا گیا تھا اور 8 ماہ سے کرایہ کی رقم ادا نہیں کی گئی تھی ایک ہی مرتبہ 2 لاکھ 66 ہزار روپئے کے چیک کی ادائیگی کیلئے مہندر نامی شخص سے 24 ہزار روپئے کا مطالبہ کرنے پر انہوں نے اے سی بی سے رجوع ہوا اور آج صبح 12 ہزار روپئے ان کے آفس کے ڈاٹا آپریٹرارچنا کے ذریعہ روپئے حاصل کررہی تھی اے سی بی نے دونوں کو تحویل میں لیکر پوچھ تاچھ کرتے ہوئے ریمانڈ پر دے دیا۔ اس خصوص میں مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button