جنرل نیوز

حیدرآباد میں جماعت اسلامی ہند سے تعلق رکھنے والے نو بیاہتا خاوند و زوجہ حادثہ میں فوت _ جماعت کے ذمہ داروں کا اظہار تعزیت

امیر حلقہ مولانا حامد محمد خان و ریاستی ناظمہ محترمہ آسیہ تسنیم کا اظہار رنج ، لواحقین سے اظہار تعزیت

یہ خبر انتہائی غم و دکھ کے ساتھ پڑھی جائے گی کہ ڈاکٹر سید نثار الدین (ایم بی بی ایس) (ایم ڈی) یونٹ پریسیڈنٹ ایس آئی او مراد نگر حیدرآباد اور ان کی اہلیہ ڈاکٹر ام مہیمن صائمہ اسٹیٹ سیکرٹری جی آئی او تلنگانہ کا آج شام گھر میں الیکڑیک حادثہ سے میں انتقال ہوگیا ۔ آج سے ٹھیک دو ماہ قبل 20 اگسٹ کو انکی شادی ہوئی تھی۔اس موقع پر امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند حلقہ تلنگانہ مولانا حامد محمد خان، محترمہ آسیہ تسنیم ریاستی ناظمہ شعبہ خواتین ‘ ایس آئی او ، جی آئی او کے ذمہ داران نے اس حادثہ کو تحریک اسلامی کا بڑا نقصان قرار دیا اور مرحومین کے حق میں دعائے مغفرت کی اور لواحقین کے لئے صبر کی دعا فرمائی۔

مزید تفصیلات کے لئے امیر مقامی مراد نگر جناب نجم الدین ارشد صاحب سے فون نمبر 9949448020پر ربط کیا جاسکتا ہے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button