نیشنل

مدھیہ پردیش کی اے ٹی ایس پولیس نے حیدرآباد سے 5 افراد کو گرفتار کرلیا

حیدرآباد _ 9 مئی ( اردولیکس) مدھیہ پردیش پولیس نے حیدرآباد سے  5 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ جن پر دہشت گرد تنظیموں کے ساتھ مبینہ تعلقات کا الزام لگایا گیا ہے مدھیہ پردیش کی اے ٹی ایس پولیس نے منگل کی صبح پانچ لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ اسی معاملے میں مدھیہ پردیش پولیس نے بھوپال میں 11 لوگوں کو گرفتار کیا تھا بھوپال کے ان 11  لوگوں سے روابط رکھنے والے پانچ حیدرآبادیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔حیدرآباد کے کس علاقے سے تعلق رکھنے والے افراد کو گرفتار کیا گیا اس کی تفصیلات فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی ۔ گرفتار افراد سے الیکٹرانک سامان، لیپ ٹاپ اور موبائل فون برآمد کر لیے گئے۔ گرفتار پانچوں کو مدھیہ پردیش منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button