جنرل نیوز

تلنگانہ اسٹیٹ مینارٹی کمیشن رکن محمد اطہر اللہ کی 10 مئی کو عمرہ کیلئے روانگی ۔ اقلیتی مالیاتی کارپوریشن کے چیرمین امتیاز اسحاق کی جانب سے گلپوشی

عادل آباد ۔ تلنگانہ اسٹیٹ مینارٹی کمیشن رکن محمد اطہر اللہ کی 10 مئی کو مقدس سفر عمرہ کے لئے روانگی ہے۔اسی ضمن میں محمد اطہر اللہ کی رہائش گاہ حیدرآباد میں تلنگانہ اسٹیٹ مینارٹی فائنانس کارپوریشن کے چیرمین محمد امتیاز اسحاق نے شال اور گلپوشی کے ذریعے تہنیت پیش کرتے ہوئے مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔اس موقع پر محمد مجیب اور دیگر نے بھی تہنیت پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس موقع پر ضلع عادل آباد کے بیلا منڈل کو آپشن ممبر تنویر خان اور دیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button