جنرل نیوز

جماعت اسلامی ہند کریمنگر سنٹرل کا برادران وطن کےساتھ get Together پروگرام بضمن ملادالنبی صلی‌ اللہ علیہ وسلم منعقد ہوا

جماعت اسلامی ہند شاخ کریم نگر سنٹرل کا برادران وطن کے ساتھ بضمن ملادالنبی get Together پروگرام بتاریخ 30 سپتمبر بروز ہفتہ بوقت شام 6:45 پر نیو پیکاک ریسٹورنٹ کے کانفرنس ھال میں عمل میں آیا

اس پروگرام میں برادران وطن کے سامنے آخری نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا مقصد حیات سارے عالم کے لیے رحمت اور ساری انسانیت کی رہنمائی اور فلاحی کارکردگی کو پیش کیا گیا اور اصل پیغام رسالت کو رکھا گیا۔

 

اس پروگرام میں خصوصی مہمان جناب ڈاکٹر۔بی گوپی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اینڈ کلکٹر کریم نگر۔گیسٹ آف آنر سری ایل سوبا رایوڈو (سی۔ پی) کریم نگر،سریمتی کے لکچھمی کرن(ایڈیشنل کلکٹر اور دیگر مہمانان شریک تھے یہ پروگرام بھارت کی گنگا جمنا تہذیب کا منظر پیش کر رہا تھا تمام مہمانان نےاظہار خیال کیا اور جماعت کے اس پروگرام کی پرزور ستائش کی

 

جناب غوث رحمان صاحب لیکچرر گورنمنٹ کالج کورٹلہ نے بہت اچھے انداز میں حضرت محمد صل وسلم کی بعثت کا مقصداور آپ کی شخصیت کو برادران وطن کے سامنے پیش کیا اس پروگرام میں برادران وطن کی کثیر تعداد شریک تھی

 

۔صدارتی تقریر میں جناب شیخ چاند صاحب امیرمقامی نے پیش کی اس پروگرام کے کنوینر محمدعارف عرفان نے افتتاحی کلمات ادا کیے جب کہ جناب معید حامد صاحب نے پروگرام کی اینکرننگ کی اور استقبالیہ میں میرا آصف علی،حسیب الدین لقمان صاحب شریک تھے ۔آخر میں سب کے لئے ڈنر کا اہتمام کیا گیا ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button