جنرل نیوز

جلسہ تکمیل حفظ قرآن مجید وختم درس بخاری  

علماء دین کی خصوصی آمد پر عامۃ المسلمین سے جلسہ کو کامیاب بنانے جمعیت علماء منڈل کاماریڈی کے صدر مولانا نظرالحق قاسمی ودیگر کی اپیل

نظام آباد 13/0نومبر ( اردو لیکس) حافظ عدنان ذاکر پریس سکریٹری منڈل جمعیۃ کاماریڈی کی اطلاع کے بموجب ضلع کاماریڈی کی بافیض مرکزی، علمی، عرفانی وروحانی دینی درسگاہ مدرسہ مصباح الہدیٰ مسجد نور و مدرسۃ الصالحات کا جلسۂ تکمیلِ حفظ قرآن مجید و درس ختم بخاری شریف عمیدالعلماء حضرت مولانا مفتی غیاث الدین رحمانی صاحب مدظلہ (صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھرا) کی صدارت میں مؤرخہ ۲۰ ربیع الثانی ۱۴۴۴ھ مطابق 16 نومبر 2022ء بروز چہارشنبہ بعد نمازِ عشاء احاطۂ مدرسہ ہذا میں انشاء اللہ منعقد ہوگا ۔

اس ضمن میں جمعیۃ علماء منڈل کاماریڈی کے ذمہ داران کا ایک مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں صدر منڈل جمعیۃ کاماریڈی مولانا نظر الحق قاسمی نے کہا کہ اس نورانی علمی اجلاس میں حفظ قرآن مجید مکمل کرنے والے طلباء عظام کی دستار بندی عمل میں آئے گی اور مدرسۃ الصالحات کاماریڈی کی دورۂ حدیث مکمل کرکے عالمہ فاضلہ بننے والی طالبات کو خمار فضیلت پیش کی جائے گی، نیز اس جلسہ سے مقرر ذیشان حضرت مولانا امیراللہ خان صاحب قاسمی دامت برکاتہم (نائب صدر رابطۂ مدارس عربیہ اسلامیہ تلنگانہ) وملک کے ممتاز و مایہ ناز اکابر علماء کرام بالخصوص طوطیِ ہند حضرت مولانا پی ایم مزمل صاحب رشادی والاجاہی دامت برکاتہم (خطیب مسجد عمر فاروق بنگلور) وصاحب نسبت بزرگ عالم دین ومقرر شیریں بیان حضرت مولانا مفتی سعید اکبر صاحب قاسمی مدظلہ (خلیفہ حضرت مولانا پیر ذوالفقار احمد صاحب نقشبندی مجددی دامت برکاتہم) وصاحب نسبت نوجوان عالم دین حضرت مولانا مفتی عبدالرشید شیداء صدیقی مدظلہ (صاحبزادہ وجانشین حضرت مولانا الشاہ منیر احمد صاحب ممبئی دامت برکاتہم) شرکت فرما کر تمام شرکاء سے بصیرت افروز خطاب بھی فرمائیں گے۔ نیز اسی دن صبح 10 بجے مدرسۃ الصالحات کاماریڈی میں خواتین اسلام کیلئے خصوصی پردہ کے نظم کے ساتھ درسِ ختمِ بخاری شریف کا انعقاد عمل میں آئے گا،
اس موقع سے صدر منڈل جمعیۃ کاماریڈی مولانا نظر الحق قاسمی نے کہا کہ ہم جمیع ذمہ داران و کارکنان منڈل جمعیۃ کاماریڈی تمام اہلیان کاماریڈی و متصل اضلاع کے باذوق احباب سے اس ہونے اجلاس میں اپنی شرکت کو یقینی بناکر استفادہ کی پرخلوص گذارش کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button