نیشنل

مہاراشٹر کے تھانے کے قریب ایکسپریس ہائی وے کے تعمیراتی کاموں کے دوران بڑا حادثہ _ 16 مزدور ہلاک کئی زخمی

ممبئی _ یکم اگست ( اردولیکس ڈیسک) مہاراشٹر کے تھانے کے قریب ایک خوفناک حادثہ پیش آیا۔ تھانے ضلع کے سرلامبے میں منگل کی صبح سمردھی ایکسپریس ہائی وے کے فیز-3 کے تعمیراتی کام کے دوران ایک بھاری گرڈر لانچر مشین ایک ستون پر گر گئی۔ جس کے نتیجے میں 16 مزدور موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ جبکہ دیگر تین شدید زخمی ہیں کئی تعمیراتی مزدور سامان کے نیچے پھنس گئے۔

اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ڈھانچے کے نیچے پھنسے افراد کو نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔ مہاراشٹر کے چیف منسٹر ایکناتھ شنڈے اور ڈپٹی چیف منسٹر دیویندر فڑنویس نے جائے حادثہ کا معائنہ کیا۔

 

واضح رہے کہ ناگپور-ممبئی کے درمیان سمردھی مہامرگ تعمیر کیا جا رہا ہے۔ ڈپٹی چیف منسٹر فڑنویس نے اس 701 کلومیٹر طویل سڑک کو آرٹ پروجیکٹ کہا ہے۔ اس ایکسپریس وے کے دو فیز پہلے ہی مکمل ہو چکے ہیں۔ 26 مئی کو، چیف منسٹر شنڈے  نے ناسک میں شرڈی-بھرویر کے درمیان سڑک کا افتتاح کیا جو دوسرے مرحلے کے حصے کے طور پر تعمیر کیا گیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی 600 کلومیٹر سمردھی مہامرگ دستیاب ہو گیا ہے۔ اب تیسرے مرحلے کا کام تھانے کے قریب جاری ہے جہاں یہ حادثہ پیش آیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button