نیشنل

کرناٹک میں ماسک کے استعمال کو لازمی کردیا گیا _ حکومت کے احکامات جاری

بنگلورو _ 26 دسمبر ( اردولیکس) کرناٹک حکومت نے بڑھتے ہوئے کورونا وبا کے پیش نظر ایک اہم فیصلہ لیا ہے۔ ریاستی حکومت نے ماسک کو لازمی قرار دیتے ہوئے  احکامات جاری کیے ہیں۔  تھیٹروں، تعلیمی اداروں، بازاروں   ،ہوٹلوں اور ریستوراں میں صرف ماسک پہنے ہوئے لوگوں کو ہی اجازت دینے کی ہدایت دی گئی ۔ نئے سال کی تقریبات کے دوران ماسک لازمی کردیاگیا ہے۔ حکومت نے کہا کہ محتاط رہیں اور پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ حکومت نے کہا کہ کوویڈ کنٹرول میں ہے اور احتیاطی تدابیر اختیار کی گئی ہیں۔

 

 

لیکن نئے سال کی تقریبات صرف آدھی رات ایک بجے تک کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ حکومت نے خبردار کیا کہ اگر اس کے بعد جشن کا انعقاد کیا گیا تو قانونی کارروائی کی جائے گی۔

 

وزیر صحت کے سدھاکر نے واضح کیا کہ ہر کسی کو احتیاط کرنی چاہئے اور نئے سال کی تقریبات کے دوران پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ حاملہ خواتین، بچوں، بوڑھوں کو عوامی مقامات پر نہ گھومنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ حد سے زیادہ لوگوں کو انڈور ایونٹس کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button