تلنگانہ

نظام آباد میں رئیل اسٹیٹ تاجرین کا جلسہ سے کانگریسی امید وار محمد علی شبیر کا خطاب

مسائل کی یکسوئی میں مجھے مہارت حاصل ہے اسد اویسی مجھے زندہ طلسمات کہا کرتے تھے اراضیات کے رجسٹریشن کے قواعد میں نرمی اور دھرنی پورٹل کا خاتمہ کیا جائےگا

 نظام آباد میں رئیل اسٹیٹ تاجرین کا جلسہ سے کا نگر یسی امید وار محمد علی شبیر کا خطاب

 

نظام آباد(محمد یوسف الدین خان اردو لیکس): حلقہ اسمبلی نظام آباد کے کا نگریس امیدوار محمد علی شبیرنے رئیل اسٹیٹ شعبہ میں کے سی آر کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے متاثرہ تاجرین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس حکومت اقتدار پر فائز ہونے کے بعد اراضیات کے رجسٹریشن کے سخت قوانین تبدیلی لائی جائے گی تاکہ اس شعبہ میں ماضی کی طرح اپنے مالیہ کا بہتر انو سٹمنٹ کرتے ہوئے روز گار حاصل کر سکے اور اس شعبہ کو ترقی دی جاسکے۔ رئیل اسٹیٹ تاجرین میں اقساط کی اساس پر اراضیات کی پلاننگ کرتے ہوئے غریب خاندانوں کو گھر بنانے کے دیرینہ خواب کو پورا کرتے ہیں اور سخت قوانین کے باعث گذشتہ 4 سال کے دوران رئیل اسٹیٹ سے وابستہ لاکھوں افراد متاثر ہوئے ہیں۔کانگریس نے وعدہ کیا ھیکہ اس شعبہ میں قوانین کی ترمیم کرتے ہوئے پلاٹ کے رجسٹریشن کے آسان عمل کو یقینی بنایا جائے گا انہوں نے کہا کہ کانگریس دھرنی پورٹل کے خاتمہ کا اعلان کیا ہے اور انہیں دفتری امور کی اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ تکمیل میں مہارت حاصل ہے اور زیر التوا فائلوں کو سکرٹریٹ میں جلد مکمل کرنے کا انہیں اعزازحاصل ہے ۔ یہی وجہ ھیکہ اسد الدین اویسی انہیں زندہ طلسمات کہا کرتے تھے۔ آگرچیکہ سیاسی اختلافات سیاست میں ہوا کرتے ہیں لیکن اسد الدین اویسی جیسی شخصیت نے  بھی تسلیم کیا ھیکہ میں اعلیٰ عہدیداروں سے کام لینے اور دفتری اُمور کو جلد ازجلد پورا کرنے کا فن جانتا ہوں۔ مسلم تحفظات کی فائل کی اندرون24 گھنٹے یکسوئی عمل میں لاتے ہوئے ریکارڈ قائم کیا ہوں۔

 

انتخاب کے بعد پرنسپل سکریٹری رتبہ کے اعلی عہد یداروں کے ساتھ محکمہ رجسٹریشن کے ملازمین کا اجلاس طلب کرتے ہوئے اِن امور و مسائل کی یکسوئی عمل میں لائی جائیگی ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وہ رکن اسمبلی نہیں بلکہ کابینہ کے وزیر رہینگے اور نظام آباد کی ہر ممکن ترقی کو یقینی بنایا جائے گا اور شہر کے دیرینہ حل طلب مسائل کی یکسوئی کیلئے ممکنہ اقدامات کریں گے۔

 

انہوں نے موجودہ رکن اسمبلی پر شدید تنقید کی اور کہاکہ ترقی کے نام پر نظام آباد میں کرپشن کیا گیااور کمیشن حاصل کیا۔عوامی رقم کی لوٹ کھسوٹ کی گئی۔ انہوں نے متاثرہ تاجرین سے اپیل کی کہ انہیں ایک موقع دیں اور بحیثیت رکن اسمبلی منتخب کرتے ہوئے ایوان اسمبلی میں روانہ کریں تاکہ وہ ایوان اقتدار میں مسائل کے حل کیلئے نمائندگی کرسکیں۔ اس موقع پرسینئر کانگریس قائد سیدنجیب علی ایڈوکیٹ نے رئیل اسٹیٹ کے شعبہ سے و ابستہ تاجرین ، کمیشن ایجنٹ کے مسائل سے واقف کرایا اور اُمید ظاہر کی کے محمد علی شبیربحیثیت رکن اسمبلی منتخب ہونے کے بعد ا ن مسائل کی یکسوئی ترجیحی بنیادوں پر عمل میں لائینگے۔

 

اس موقع پرمحمد منیر الدین صدر اولڈ ریٹلرس اسوسی ایشن ، محمد خواجہ مکش کے علاوہ 15 سو سے زائدہ رئیل اسٹیٹ تاجرین نے جلسہ میں شرکت کی۔ محمد نصیر الدین نے رئیل اسٹیٹ کے مسائل سے واقف کرایااور انتخاب کے بعد مطالبات کو پور اکرنے کی اپیل کی ۔ جاوید اکرم سینئر قائد اور رتناکر نے جلسہ سے خطاب کیا ۔ بعد ازاں بکثرت محمد علی شبیر کی گلپوشی کی گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button