جرائم و حادثات

نظام آباد 1ٹاون بولیس اسٹیشن میں پولیس کارڈن سرچ پروگرام کا انعقاد _ 150 موٹر سیکلس، 5 آٹوز ضبط۔ کمشنر پولیس کے آر ناگاراجو کی پریس کانفرنس 

نظام آباد: 27/ اکتوبر (اُردو لیکس) عوام کے ساتھ بہتر تعلقات اور جرائم کی روک تھام کیلئے کمیونٹی کنٹاکٹ پروگرام کا انعقاد عمل میں لاتے ہوئے شعور بیداری کی جارہی ہے۔27/ اکتوبر کی شام 7تا 9 بجے شب نظام آباد کمشنریٹ کے حدود میں نظام آباد رورل پولیس اسٹیشن مالاپلی کالونی میں کمیونٹی کنٹاکٹ پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔

 

بعدازاں Iٹاؤن پولیس اسٹیشن میں منعقدہ پریس کانفرنس میں کمشنر پولیس کے آر ناگاراجو نے میڈیا کے نمائندوں سے مخاطب کرتے ہوئے بتایا کہ اس پروگرام کے تفصیلات سے واقف کراتے ہوئے بتایا کہ بغیر کاغذات اور بغیر نمبر پلیٹ کے 150موٹر سیکل اور 5 آٹوز کو ضبط کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ موٹر گاڑی چلانے والے افراد ٹرافک قوانین کی پابندی کریں ہیلمٹ کا باقاعدی کے ساتھ سفر کے دوران استعمال کریں۔ گاڑیوں کے دستاویزات اپنے ساتھ رکھیں اور سائبر کرائم کے خلاف احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے اس کا شکار نہ بنے۔ بینک کی معلومات فراہم نہ کرے۔ گانجہ و دیگر نشہ آور اشیاء کا استعمال نہ کرے جو صحت کیلئے انتہائی نقصاندہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی لون ایپس ڈاؤن لوڈ نہ کرے اور اجنبی افراد کو آن لائن کے ذریعہ اپنی معلومات فراہم نہ کرے۔

 

بچوں کو سیل فون نہ دیں ۔ لکی ڈرا کے نام پر کسی کو بھی پیسے نہ دے۔ انہوں نے عوام سے کہا کہ کسی قسم کی دھوکہ دہی کا شکار ہونے پر ڈائیل 100 یا 1930 پر مطلع کریں۔ غیر شناخت شدہ افراد کو کرایہ پر گھر فراہم نہ کرے نئے افراد کو گھر کرایہ پر دینے پر ان کے تمام تفصیلات حاصل کریں۔ جرائم سے محفوظ رہنے کیلئے اپنی کالونیوں میں سی سی کیمرہ نصب کریں جس کے ذریعہ جرائم کی روک تھام میں کافی مدد حاصل ہوتی ہے۔ غیر سماجی عناصر کی جانب سے کی جانے والی سرگرمیوں کو متعلقہ پولیس اسٹیشن کو اطلاع دیں تاکہ ان کی کونسلنگ کی جاسکے۔ غیر سماجی عناصر کی سرگرمیوں میں کسی قسم کی تبدیلی نہ ہونے پر ان کیخلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ آج اس کمیونٹی کنٹاکٹ پروگرام میں اروند بابو ڈپٹی کمشنر آف پولیس، اے ایس پی وینکٹیشور راؤ،3 سرکل انسپکٹر س، 10 ایس آئیزکے علاوہ 105 پولیس ملازمین کے علاوہ کالونی کی عوام موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button