جنرل نیوز

کانگریس پارٹی کی چھ گیارینٹی اقتدار میں آتے ہی پوری ریاست میں روبہ عمل ہونگے۔ عبدالمتین جنرل سیکرٹری کانگریس اقلیتی ڈپارٹمنٹ ضلع سنگاریڈی

کانگریس پارٹی کی جانب سے اعلان کردہ چھ گیارنٹی اسکیمات ریاست تلنگانہ میں کانگریس اقتدار میں آتے ہی عمل آواری ہوگی ان خیالات کا اظہار عبدالمتین جنرل سیکرٹری اقلیتی ڈپارٹمنٹ ضلع سنگاریڈی نےکیا۔

انھوں نے کہا کہ حلقہ اسمبلی ظہیرآباد پچھلے پانچ سالوں میں ترقی کے اعتبار سے بہت پیچھے ہے، اور موجودہ حکومت تلنگانہ کی اسکیمات صرف اعلانات تک محدود ہے۔

اقلیتی قائد نے کہا کہ حلقہ اسمبلی ظہیر آباد میں ابھی تک نا ہی ڈبل بیڈ روم فراہم کئے گئے، نا ہی دلت بندھو فراہم کئے گئے، نا ہی مائنارٹی بندھو فراہم کئے گئے، نا ہی سلائی مشینیں فراہم کی گئی، نا ہی بی سی بندھو اسکیم کو جاری رکھا گیا، اور اب گروہا لکشمی کے نام پر عوام سے درخواستیں حاصل کر کے بیوقوف بنایا جارہا ہے، کیونکہ عنقریب انتخابات کا اعلامیہ جاری ہونے والا ہے، اور ساری اسکیمات برف دان کے حوالہ ہو جاۓ گی، اور حلقہ اسمبلی ظہیرآباد کی عوام کے ساتھ ایسا بھونڈا مذاق کیا جارہا ہے،

کانگریس قائد نے کہا کہ کانگریس پارٹی ہی وہ واحد جماعت ہے جو کئے گئے وعدوں پر عمل کرتے ہوئے، پوری ریاست میں بیک وقت اسکیمات کو روبہ عمل لاتی ہے، جس کی زندہ مثال ریاست کرنا ٹک ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button