نیشنل

ملعون راجہ سنگھ کی گرفتاری کے بعد حیدرآباد میں ہندووں کے مکانات پرحملہ کا جھوٹا ویڈیو۔ وائرل ویڈیو کا جانئے سچ

حیدرآباد: بعض اشرارکی جانب سے پاکستان کے ایک ویڈیو کوحیدرآباد کا قراردیتے ہوئے عوام میں خوف پیدا کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔
ایک ویڈیو جس میں لوگوں کے ایک گروپ کو گھروں پر حملہ کرنے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے سوشل میڈیا پلیٹ فارمس پر وائرل ہورہا ہے،

اس ویڈیو میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ بی جے پی ایم ایل اے ٹی راجہ سنگھ کی جانب سے شان رسالت صلعم میں گستاخی کے بعد شہرمیں حالیہ دنوں میں کئے گئے احتجاج کا ہے۔تحقیقات کے دوران پتہ چلا کہ یہ ویڈیو پاکستان کا ہے۔ ایک پاکستانی صحافی ناعلہ عنایت نے 22 اگست کواسے پوسٹ کیا تھا۔ انھوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ ایک ہندو سینیٹری ورکر اشوک کمار پر پاکستان کے سندھ کے علاقہ حیدرآباد شہر میں قرآن کی مبینہ بے حرمتی پر پاکستان کے توہین رسالت صلعم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

انھوں نے ٹویٹرپرایک ویڈیو بھی اپ لوڈ کیا جس میں انھوں نے لکھا کہ ہجوم اس شخص کو پکڑنے کیلئے اپارٹمنٹ کے پاس جمع ہوگیا۔ بعد ازاں پولیس نے اسے گرفتارکرلیا۔ بعض عناصراس طرح کے ویڈیوپوسٹ کرتے ہوئے شہرکے امن کو متاثرکرنے کی کوششیں کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button