مضامین

نعت پاک

درد خود ہی دوا ہو گیا ہے
لطف سرکار کا ہو گیا ہے
کہہ لیا نعت کا شعر میں نے
یہ تو اک معجزہ ہو گیا ہے
راہِ سنّت پہ ہر چلنے والا
رہبر و رہنما ہوگیا ہے
جس کو نسبت ملی مصطفٰے کی
خاک سے کیمیا ہوگیا ہے
کرلیا جس نے راضی نبی کو
اس سے راضی خدا ہو گیا ہے
لمسِ پائے حبیبِ خدا سے
خشک پتّہ ہرا ہو گیا ہے
یا نبی آپ سے مغفرت کا
حشر میں آسرا ہو گیا ہے
شاہِ بغداد کے دیکھتے ہی
راہزن پارسا ہوگیا ہے
نعت گوئی کا فن ہم کو”زاہد”
عشقِ شہ سے عطا ہو گیا ہے
محمد زاہد رضابنارسی
چیف۔ایڈیٹر صدائے بسمل
ڈی۔ایچ۔آر گوپی گنج، بھدوہی (یوپی) بھارت

متعلقہ خبریں

Back to top button