نیشنل

کارکنوں اور حامیوں کے مطالبے پر یوتھ کانگریس لیڈر سید سعود حسن نے نریلا اسمبلی حلقہ سے انتخاب لڑنے کا کیا فیصلہ

بھوپال کے مشہور نریلا اسمبلی حلقہ کے اشوک وہار میں کارکنوں کی میٹنگ

 

ایم ایس حسن، سینئر صحافی

بھوپال: کارکنوں اور حامیوں کی بڑی مانگ پر یوتھ کانگریس لیڈر سید سعود حسن نے نریلا اسمبلی حلقہ سے نومبر میں ہونے والے انتخابات کا دعویٰ پیش کیا ہے۔ موسلا دھار بارش کے باوجود نریلا اسمبلی حلقہ کے تحت اشوکا وہار، اشوکا گارڈن میں اتوار کی رات دیر گئے تک منعقدہ کارکنوں اور حامیوں کی میٹنگ میں کانگریس لیڈروں، کارکنوں اور عام لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ یہ میٹنگ کانگریس لیڈر اور اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان سید سعود حسن نے بلائی تھی۔ سید سعود حسن نے میٹنگ میں موجود عام لوگوں اور کانگریس کارکنوں کے زبردست مطالبہ کے بعد نریلا سے اسمبلی الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا۔

 

 

بھوپال کے مشہور نریلا اسمبلی حلقہ میں نوجوان لیڈر سید سعود حسن عرصہ دراز سے عوام کی خدمت میں مصروف ہیں۔ واضح رہے کہ یہ نوجوان لیڈر انگلینڈ کی اعلیٰ یونیورسٹی سے تعلیم یافتہ ہیں ، اور وہاں طلبہ یونین کا الیکشن لڑ کر ہندوستان کا جھنڈا بھی بلند کر چکے ہیں ۔ ملک کی خدمت کا جزبہ لئے لاکھوں روپئے کی نوکری چھوڑ کر ہندوستان واپس آگئے۔ سعود حسن مسلسل عوامی خدمت کے کاموں کی وجہ سے اپنی پہچان بنائے ہوئے ہیں ۔ غریبوں کی بڑی تعداد میں مدد کرتے رہے ہیں ۔ انکے درمیان راشن تقسیم کرنا، سردی میں کمبل تقسیم کرنا، غریب اسکول کے بچوں کو تعلیم کی اہمیت سمجھانا، تعلیمی سامان تقسیم کرکے اپنی پہچان بنائی ہے۔ اس نوجوان رہنما کو عوام کی بڑی تعداد کی حمایت حاصل ہے۔ میٹنگ میں بزرگوں سے لے کر نوجوانوں اور خواتین تک نے سید سعود حسن کے کام کو سراہتے ہوئے نوجوان رہنما کو الیکشن لڑنے پر زور دیا۔ بہت سی خواتین نے اپنے خیالات رکھے اور وہ دن یاد کیا جب کووڈ کے دنوں میں کوئی پوچھنے والا نہیں تھا، لوگ کھانے کھانے کو محتاج تھے۔ ایسے میں یہ نوجوان رہنما سید سعود حسن ہمارے درمیان آئے اور مذہب و ملت، ذات پات اور جنس کی تفریق کئے بغیر ۔ سینکڑوں لوگوں میں راشن کا سامان تقسیم کیا۔

 

 

اپنی کوششوں سے حسن نے سبھاش نگر ریلوے اوور برج کو کھولنے میں بھی بڑا رول ادا کیا جو برسوں سے بند تھا۔ اس میٹنگ میں نریلا علاقہ کے کئی سینئر قائدین نے بھی شرکت کی۔ عوامی مطالبہ کے بعد سید سعود حسن نے میڈیا والوں سے بات چیت کے دوران نریلا سے الیکشن لڑنے کے اپنے فیصلے کی تصدیق کی اور یہ بھی کہا کہ کمل ناتھ اور دگوجے سنگھ ان کے لیڈر ہیں جن سے وہ کانگریس کے ٹکٹ کی اپیل کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button