جنرل نیوز

شہر نظام آباد میں بڑے پیمانے پر ترقیاتی کاموں کی تکمیل پر رکن اسمبلی بیگالا گنیش گپتا سے ببلو خان کارپوریٹر خان کا اظہار تشکر

چیف منسٹر ریلیف فنڈ کے تحت ڈیویژن 56 میں (3)لاکھ روپے کی اجرائی شہر نظام آباد میں بڑے پیمانے پر ترقیاتی تعمیراتی کاموں کی تکمیل پر رکن اسمبلی بیگالا گنیش گپتا سے ببلو خان کارپوریٹر خان کا اظہار تشکر آئندہ انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیاب بنانے کی اپیل 

 

نظام آباد 5/ جون (اردو لیکس محمد یوسف الدین خان) چیف منسٹر ریلیف فنڈ کے تحت ڈیویژن 56 کے استفادہ کندہ گان میں مبلغ تین لاکھ روپے کی مالی امداد کے چیکس رکن اسمبلی اربن نظام آباد بیگالا گنیش گپتا کے ہاتھوں کیمپ آفس پر حرکیاتی و معروف کارپوریٹر ڈیویژن 56 ببلوخاں کی موجودگی میں تقسیم عمل میں لائی گئی

 

اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کارپوریٹر ببلو خان نے کہا کہ نظام آباد شہر رکن اسمبلی بیگالا گنیش گپتا کی قیادت میں ترقی کی سمت گامزن ہے انہوں نے بتایا کہ گزشتہ( 60 )سالوں میں جو ترقی نہیں ہوئی وہ صرف(8 ) سالوں میں رکن اسمبلی اربن بیگالا گنیش گپتا نے کر دکھائی ببلو خان نے بتایا کہ بے روزگار نوجوانوں کے لئے آئی ٹی ہب ، جدید کلکٹریٹ کمپلیکس کی تعمیر ، منی ٹینک بیانڈ، اربن پارک، ریلوے انڈر بریج، میونسپل کارپوریشن کے لئے جدید عمارت ، احمد ی بازار و دیگر مقامات پر ویج و نان ویج انٹرگریڈیڈ مارکیٹس کا قیام،، انڈر گراؤنڈ ڈرینج سسٹم کی تعمیرات مکمل کرنے ،سنٹرل لائنٹگ‌کی تنصیب، شجر کاری ، غریب عوام کے لئے علاجِ ومعالجہ کے لئے بستی دواخانوں کا قیام کے ساتھ ساتھ ( 13) اوپن جم کا قیام، اربن پارک کا قیام، شہر کی تمام سڑکوں کی توسیعی ،اقلیتی طلباء کے مفت معیاری تعلیم فراہم کرنے کے لیے ٹمریز کے( 7) عمارتوں کی تعمیر کے لئے (140) کروڑ روپے لاگت سے تعلیمی اداروں کا قیام ، مسلم قبرستانوں کی حصار بندی کے لئے فنڈز کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ڈیری فارم کے علاقے میں مسلم قبرستان کے لئے (5.5) ایکٹر اراضی ، ناگارام میں قبرستان کے لئے اراضی، حج ہاؤز ، اسپورٹس اسٹیڈیم کے لئے اراضی کے لئے مجموعی طور دس سے زائد ایکڑ اراضی کے اقدامات کرنے پر ببلو خان نے بیگالا گنیش گپتا سے اظہار تشکر کیا

 

انہوں نے کہا کہ نظام آباد شہر کو ایک مثالی شہر میں تبدیل کرنے کا سہرا رکن اسمبلی اربن بیگالا گنیش گپتا کو جاتاہے جنہوں نے شہر کی عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے شہر تمام (60) ڈیویژنوں میں یکساں ترقی دینے پر اپنی خصوصی توجہ مرکوز کئے ہوئے شب و روز کوشاں ہیں

 

ببلو خان نے کہا کہ شہر کی عوام آنے والے اسمبلی انتخابات میں بیگالہ گنیش گپتا کو ایک بار پھر بھاری اکثریت سے کامیاب میں کوئی کٹر باقی نہیں رکھ گئ

متعلقہ خبریں

Back to top button