جرائم و حادثات

اب گھر میں بھی خواتین محفوظ نہیں _ ویڈیو دیکھیں

کھمم سے حافظ جواد کی رپورٹ 

کھمم _ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اب خواتین گھر میں بھی محفوظ نہیں ہیں کیونکہ چور اب گھر میں داخل ہو کر خواتین کے گلے سے طلائی زیورات چھین لینا شروع کردئے ہیں اس طرح کا ایک واقعہ تلنگانہ کے کھمم  شہر میں پیش آیا۔جہاں دن دھاڑے چوری کی واردات انجام دی گئی۔اب تک  چوری کے واقعات راتوں میں ہوا کرتے تھے  مگر اب دن دھاڑے  چوری کی وارداتیں پیش آرہی ہے

 

تفصیلات کے بموجب آج کھمم شہر کا مصروف ترین علاقہ کمان بازار جو تجارتی مرکز ہے کمان بازار کے ایک مکان میں چور نے دن دھاڑے اندر داخل ہو کر مکان میں موجود ایک ضعیف خاتون جو سورہی تھی اس کے گلے سے چور نے سونے کی چین کیھچ کر فرار ہو گیا چور کی تمام حرکتیں سی سی ٹی وی کمرے میں قید ہوگئیں۔ شاطر دماغ سارق نے دن دھاڑے یہ چوری کی واردات انجام دیں اس چوری سے محکمہ پولیس بھی پریشان ہے پولیس کو چور کی شدت سے تلاش ہے دن دھاڑے چوری کی واردات پیش آنے پر عوام میں خوف اور دہشت ہے اور محکمہ پولیس کے لئے سوالیہ نشان ہے چور کا مکمل چوری کرتے وقت دو منٹ کا ویڈیو  سی سی ٹی وی میں قید  ہوچکاہے

متعلقہ خبریں

Back to top button