جنرل نیوز

معروف ناول نگار ثروت خان کو  “اے ڈی راہی ایوارڈ” سے نوازا گیا۔ 

جودھ پور(راجستھان)

رپورٹ ایم آئی ظاہر

معروف ناول نگار اور افسانہ نگار محترمہ ثروت خان کو ادبی تنظیم “تہذیب”کی جانب اے ڈی راہی ایوارڈ ۲۰۲۲ نوازا گیا۔ یہ ایوارڈ تنظیم کی جانب سے منعقد ایک پر اثر تقریب میں معروف شاعر شین کاف نظام کے ہاتھوں پیش کیا گیا۔ اس دوران ان کی شال پوشی بھی کی گئی۔ ایوارڈ تقریب کی صدارت راجستھان اردو اکیڈمی کے چیرمین ڈاکٹر حسین رضا خان نے کی جب کہ معروف شاعر، نقاد اور مفکر شین کاف نظام نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔ پروگرام میں ڈاکٹر اشراق الاسلام ماہر نے ایوارڈ یافتہ ناول “کڑوے کریلے” پر مقالہ پیش کیا۔ ڈاکٹر ثروت خان نے بھی اپنی تخلیق پر اظہار خیال کیا۔ “تہذیب” کے چیئرمین ماسٹر اسحاق احمد چشتی نے ایوارڈ پیش کیا۔ نامور شاعر اے ڈی راہی کے یوم پیدائش کے موقع پر محترمہ ثروت خان کے ناول "کڑوے کریلے” کے لیے ایوارڈ کا اعلان کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button