جرائم و حادثات

حیدرآباد کے پرانا شہرمیں نوجوان کا قتل

حیدرآباد:حیدرآباد کے پرانا شہرمیں قتل کی واردات پیش آئی۔ مہیشورم پولیس کے مطابق ڈی پاون نامی نوجوان کا تعلق آمنگل سے تھا اوروہ تعمیراتی مزدورکے طوپرکام کرتے ہوئے شاہین نگرعلاقہ میں رہا کرتا تھا۔ کل وہ کسی کام سے باہرکیا ہوا تھا کہ نامعلوم افراد نے تیز دھارخنجرسے اس پر حملہ کردیا۔ زخمی پاون کو علاج کیلئے ہاسپٹل لے جایا گیا جہاں وہ زخموں سےجانبرنہ ہوسکا۔ پولیس اس معاملہ کی چھان بین کررہی ہے قاتلوں کی فوری شناخت نہیں ہوسکی اورقتل کی وجوہات کا بھی پتہ نہیں چل سکا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button