جنرل نیوز

ضلع کلکٹر نظام آباد نے 102 ایمبولنس ویان کو روک کر آشا ورکرس سے بات چیت کی

نظام آباد/ ستمبر (اُردو لیکس) ضلع کلکٹر سی نارائن ریڈی نے آج اپنے موپال میں واقع گورنمنٹ ویلفیر گرلز اقامتی اسکول، بی سی بوائز ہاسٹل کے اچانک معائنہ کرنے کے بعد واپسی کے دوران 102ا یمبولنس کے ذریعہ حاملہ خاتون کو علاج کی غرض سے لے جایا جارہا تھا کہ ضلع کلکٹر نارائن ریڈی نے ایمبولنس کو روک آشا ورکر سے تفصیلات حاصل کی۔ اس موقع پر ضلع کلکٹر نے کہا کہ حاملہ خواتین سرکاری دواخانوں سے رجوع ہوتے ہوئے تمام سہولیات مفت طبی خدمات سے استفادہ حاصل کریں۔ انہوں نے کہاکہ سرکاری دواخانہ میں فراہم کی جانے والی ادویات معیاری کمپنیوں کے فراہم کی جاتی۔ انہوں نے کہا کہ خواتین غیر ضروری طور پر غلط فہمیوں میں مبتلا نہ ہو۔ ضلع کلکٹر نے حاملہ خواتین سے خواہش کی کہ حکومت کی جانب سے سرکاری دواخانہ میں گی زچگی کیلئے موثر اقدامات کئے گئے ہیں۔ جہاں پرماہر ڈاکٹروں کی خدمات فراہم کی جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button