جرائم و حادثات

عادل آباد ضلع میں دو شیر خوار بچوں کے ساتھ ماں کنویں میں کود پڑی

عادل آباد _ تلنگانہ کے عادل آباد ضلع میں ایک ماں نے دو شیر خوار بچوں کے ساتھ کنویں میں چھلانگ لگا دی۔جس کے نتیجے میں دو سال اور چار سال کے دو  شیر خوار ہلاک ہوگئے جبکہ مقامی افراد نے ماں کو بچا لیا۔ یہ واقعہ جینتھ منڈل کے بالاپور گاوں میں پیش آیا۔

بتایا گیا ہے کہ بالاپور گاوں کی 30 سالہ دھنا نامی خاتون نے شوہر سے جھگڑے کے بعد اپنے دو بچوں کے ساتھ خودکشی کرنے کنویں میں چھلانگ لگا دی۔ جس میں دھنا کو بچا لیا گیا۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا

متعلقہ خبریں

Back to top button