جنرل نیوز

عادل آباد میں اقلیتی طبقہ کے نوجوانوں کیلئے سیول سرویس کی مفت کو چنگ _ آن لائن درخواستوں کے ادخال کی آخری تاریخ میں توسیع

ضلع اقلیتی بہبود آفیسر عادل آبادمترمہ جی۔ کرشناوینی کی اطلاع کے بموجب اقلیتی طبقہ کے طلباء وطالبات (مسلم، سکھ، عیسائ ، بودھ ، جین اور پارسی ) جنرل و پروفیشنل ڈگری امیدواروں کے لئے تلنگانہ اسٹیٹ مینارٹیز اسٹڈی سرکل کے زیر اہتمام یونین پبلک سرویس کمیشن کے 2024-CSAT کے لئے طلبہ کو مفت کو چنگ فراہم کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع کی گئی ہے۔

 

امیدوار 13 اگست 2023 تک اپنی درخواستیں داخل کر سکتے ہیں۔ درخواستیں آن لائن طرز پر ویب سائٹ ‏www.tmreis.telangana.gov.in پر داخل کرنی ہوں گی۔ ڈائر یکٹر مینارٹیز اسٹڈی سرکل بی ۔ شفیع اللہ کی جانب سے جاری کردہ رہنمایا نہ خطوط کے بموجب ایسے تمام اقلیتی امیدوار جو پہلی مرتبہ مینارٹیز اسٹڈی سرکل کو چنگ میں شرکت کے خواہشمند ہیں انہیں اسکریننگ ٹیسٹ میں حصہ لینا ہوگا اور میرٹ کی بنیاد پر داخلہ دیا جائے گا۔ امیدواروں کے والدین اور سر پرستوں کی سالانہ آمدنی 2لاکھ سے زائد نہیں ہونی چاہئے ۔ اسکریننگ ٹیسٹ کا 28 اگست کو صبح 10 تا 12 بجے دن تلنگانہ اقلیتی اقامتی اسکول، چاندہ میں انعقاد عمل میں آئے گا۔

 

انھوں نے مزید بتایا کہ کوچنگ کے سلسلہ میں رول آف ریزرویشن پر عمل کیا جائے گا اور خاتون امیدواروں کو 33.33 فیصد اور جسمانی معذورین کو 5 فیصد تحفظات فراہم کئے جائیں گے۔ مزید تفصیلات ٹمریز کی ویب سائیٹ پر دستیاب ہیں جبکہ خواہشمند امیدوار تمام ایام کار میں فون نمبر 23236112-040 پر معلومات کے لئے ربط قائم کر سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button