جنرل نیوز

جواہر لال نہرو ہاؤزنگ سوسائٹی کے ممبرس اردو صحافیوں کا 28 جنوری کو خصوصی اجلاس

جواہر لال نہرو میچول ایڈیڈ کو آپریٹیو جرنلسٹس ہاؤزنگ سوسائٹی کے ممبرس اردوصحافیوں کا ایک خصوصی اجلاس اتوار 28 جنوری کو دوپہر 2 بجے پریس کلب بشیر باغ (حیدر آباد) میں منعقد ہوگا جس کی صدارت رمنا راؤ سینئر صحافی و بانی رکن سوسائٹی کریں گے۔ کے سرینواس ریڈی صدرانڈین جرنلسٹس یونین اور کے وراحت علی صدر تلنگانہ یونین آف ورکنگ جرنلسٹس ٹی یوڈ بلیو جے) بحیثیت مہمان خصوصی ہوں گے۔ اجلاس میں ہاؤزنگ سوسائٹی کے انتخابات کے علاوہ متعلقہ دیگر امور پر مشاورت ہوگی۔جے این جے ٹیم کے ذمہ داروں نے اس اہم اجلاس کی اہمیت کے پیش نظر سوسائٹی کے ارکان تمام اردوصحافیوں سے شرکت کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button