جرائم و حادثات

تلنگانہ کے کورٹلہ ٹاون میں نوجوان لڑکی کی مشتبہ حالت میں موت _ خودکشی یا قتل؟ پولیس مصروف تحقیقات

کورٹلہ _ 29 اگست ( اردولیکس) تلنگانہ کے کورٹلہ ٹاون میں  ایک نوجوان لڑکی کی مشتبہ حالت میں موت  مقامی طور بحث کا موضوع بن گئی ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق، کورٹلہ کے  بھیمونی دوبا  کالونی کے سرینواس  کی بیٹی  24 سالہ دیپتی  سافٹ ویر انجنیر ایک پرائیویٹ کمپنی میں گھر سے  کام کرتی تھی

 

لڑکی کے والدین  کسی تقریب کے لیے رشتہ دار کے گھر گئے ہوئے  تھے، بتایا گیا ہے کہ دیپتی اپنی چھوٹی بہن چندنا کے ساتھ گھر پر رہ رہی تھی ۔ گزشتہ روز مکان کا دروازہ باہر سے بند تھا اور کافی دیر تک مکان سے کوئی آواز نہیں آرہی تھی

 

پڑوسیوں نے بایر سے دروازہ کھول کر اندر داخل ہوئے جہاں دیپتی پلنگ پر بے ہوش پڑی تھی اور اس کی چھوٹی بہن بھی گھر پر موجود نہیں تھی پڑوسیوں نے فوری طور پر 108 ایمبولینس کو اطلاع دی جنہوں نے آکر دیکھا اور تصدیق کی کہ دیپتی پہلے ہی مر چکی ہے۔

 

اطلاع ملنے پر میٹ پلی سی آئی لکشمی نارائنا اور ایس ایس آئی کرن کمار نے جائے حادثہ کا معائنہ کیا۔  دیپتی کی چھوٹی بہن بھی گھر پر نہیں ہے اور گھر کا دروازہ باہر سے  بند ہے جو  کئی شکوک و شبہات کو جنم دیتا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور تفتیش کر رہی ہے۔ دیپتی کی خودکشی یا قتل؟ یہ پولیس کی تفتیش میں معلوم ہونا ہے۔ دیپتی کی موت سے  مقامی لوگوں میں غم کی لہردوڑگئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button