جرائم و حادثات

حیدرآباد ۔بیوی کو خودکشی کیلئے مجبور کرنے والے شوہر کو سزا

حیدرآباد:بیوی کو خود دکشی کیلئے مجبور کرنے والے شوہر کو مقامی عدالت نے 5 سال قید کی سزا سنائی۔ ابراہیم پٹنم پولیس کے مطابق جنگماں نامی خاتون کی شادی بال راج سے ہوئی تھی۔ اس جوڑے کو تین بچے بتائے گئے ہیں۔ اس دوران بالراج کے ناجائز تعلقات کی اور خاتون سےقائم ہوگئے تھے۔ وہ اپنی بیوی کو مزید جہیز کے لیے جسمانی اور ذہنی طور پر ہراساں کر رہا تھا۔ 27 اکتوبر سال 2015 کو ناقابل برداشت ہراسانی کے باعث خاتون نے اپنے جسم پر کیروسین چھڑک کر آگ لگا لی تھی۔اسے فوری طور پر علاج کے لیے گاندھی ہاسپٹل منتقل کیا گیا تھا، علاج کے دوران 30 اکتوبر کو اسکی موت ہوگئی۔ اس معاملے میں پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے عدالتی تحویل میں دے دیا‌تھا۔ آج مقدمہ کی سماعت کے بعد فاضل مجسٹریٹ نے ملزم کو قصوروار قرار دیا اور اسے پانچ سال قید کی سزا سناتے ہوئے پانچ ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button