تلنگانہ

محبوب نگر شہر میں کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا کی تشہیر پر کانگریس کے قأیدین کی گلپوشی

محبوب نگر: انڈین یونین مسلم لیگ محبوب نگر کی جانب سے رہنماؤں کا خیر مقدم کرتے ہوئے شاندار استقبال کیا گیا کانگریس کے سنیر قاید۔ وی۔ ہنمت راو سابقہ رکن راجیہ سبھا ، اور صدر ضلع کانگریس ،عبید اللہ کوتوال و دیگر کانگریسی رہنماؤں کی مرزا قدوس بیگ صدر ضلع مسلم لیگ و محمد صادق حسین سیکریٹری جنرل مسلم لیگ نے شال پوشی و گلپوشی کی ۔ مسلم لیگ کے قأیدین نے کہا کہ یہ یاترا فرقہ پرستی کے مدمقابل سیکولرازم ہے چنانچہ سیکولر ذہن رکھنے والے حضرات سے گزارش ہے کہ اس بھارت جوڑو یاترا میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کرتے ہوئے ملک کے دستور، پارلیمانی اور عدلیہ کے نظام کو مستحکم بنانے کے لئے اپنی قربانی دینی چاہیے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button