ایجوکیشن

نظام آباد ضلع میں اتوار کو نیٹ امتحان _ 10 مراکز قائم

آج ضلع نظام آباد میں NEET امتحان کا 10 مراکز پرمنعقد ہوگا 

طلباء مقررہ وقت سے قبل امتحانی مراکز پر پہنچیں

 

نظام آباد:4/ مئی (اردو لیکس) مسٹر بھاسکر مریگا NTA NEETضلع کوآرڈنیٹر نظام آباد نے اپنے ایک پریس نوٹ میں بتایا کہ میڈیکل کالجوں میں داخلے کے لیے لیا جانے والا NEET (قومی اہلیت کا داخلہ ٹیسٹ) امتحان اس کیلئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہے۔ اتوار، 5 مئی کو دوپہر 2 بجے سے شام 5:20بجے تک نظام آباد ضلع کے 10 مراکز میں منعقد کیا جائے گا۔جن میں ایس ایس ایس آر ڈسکوری اسکول مادھو نگر،ایس ایس آر سی سی بی ایس ای اسکول موضع جانا پلی نوی پیٹ منڈل،ایس ایس آر ڈگری کالج خلیل واڑی، نالج پارک انٹرنیشنل اسکول بودھن روڈ،پریذیڈنسی ہائی سکول موپال، نرملا ہرودیا اسکول سبھاش نگر، وجیا ہائی اسکول مبارک نگر،کشتریہ انجینئرنگ کالج آرمور،نوا بھارتی گلوبل اسکول داس نگر، کاکتیہ ویمن انجینئرنگ کالج مانک بھنڈارشامل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ صبح 11 بجے سے طلباء کو امتحانی مراکز میں داخلہ کی اجازت دی جائے گی۔ 1:30 بجے کے بعد آنے والے طلباء کو امتحانی مراکز میں کلائی میں گھڑیاں، الیکٹرانک آلات اور قیمتی زیورات کے ساتھ آنے کی اجازت نہیں رہے گی۔ طلباء اپنے ساتھ پاسپورٹ سائز فوٹو، پوسٹ کارڈ سائز فوٹو کے علاوہ اوریجنل آئی ڈی پروف، آدھار کارڈ، پان کارڈ یا ووٹر آئی ڈی کارڈ اپنے ہمراہ رکھیں۔ انہوں نے بتایا کہ طلباء موسم گرما کی شدت کے پیش نظر امتحانی مراکز پر قبل از وقت پہنچیں کسی قسم کے سہولیات کیلئے سیل نمبر 8978198421 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button