جرائم و حادثات

بریکنگ نیوز _ حیدرآبار میں اسکراپ دکان میں مشتبہ دھماکہ 10 زخمی

حیدرآباد: حیدرآباد کے گگن پہاڑ علاقہ میں واقع ایک اسکراپ کی دکان میں مشتبہ دھماکہ ہوا جس میں 10 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر عثمانیہ اسپتال منتقل کیا گیا۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ فائر فائٹرز نے دکان میں پھنسے افراد کو بچا لیا۔  زخمی ہونے والے تمام نوجوان بتائے گئے ہیں۔دوسری جانب ایئرپورٹ پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی ہے، مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔   دھماکہ کیسے ہوا اس کی تحقیقات جاری ہیں۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button