نیشنل

اجمیر کی درگاہ کے احاطہ میں خاتون کا ڈانس۔ گستاخانہ حرکت پر شدید برہمی: ویڈیو وائرل

نئی دہلی: اجمیر میں واقع حضرت خواجہ معین الدین چشتی رح کی درگاہ کے احاطہ میں ایک خاتون کے رقص کا ویڈیو تیزی کے ساتھ سوشل میڈیا پروائرل ہورہا ہے۔ خاتون درگاہ کے احاطے میں رقص کرتی نظر آ رہی ہیں جس کا کسی نے ویڈیو شوٹ کرلیا۔ خاتون کانوں میں ہیڈ فون لگا کر میوزک سنتے ہوئے رقص کرتی دکھائی دے رہی ہے، اس گستاخانہ حرکت پر شدید برہمی کا اظہارکیا جارہا ہے۔ ویڈیو دو دن پرانی بتائی جا رہی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گویا خاتون کی پسند کا کوئی میوزک چل رہا ہے اور وہ ڈانس کررہی ہے۔ خاتون کے اس فعل پر خادمین میں ناراضگی پائی جاتی ہے اور عوامیں شدید برہمی پائی جاتی ہے۔ خاتون کون ہے؟ یہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button