تلنگانہ

بھینسہ میں کانگریس کا احتجاجی دھرنا

بھینسہ 12 جولائی (نامہ نگارمحمدمشرف) تلنگانہ کانگریس پارٹی کے ریاستی صدر ریونت ریڈی کی ہدایت پر حلقہ اسمبلی مدھول کانگریس پارٹی انچارج شنڈے آنندراو پٹیل کی زیر قیادت بھینسہ دفتر محکمہ برقی کے روبرو ریاستی حکومت کے خلاف ایک احتجاجی دھرنا منظم کرتے ہوے وزیر اعلیٰ کے سی آر کا علامتی پتلہ نذر آتش کیا گیااور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔ بعد ازاں شندے آنند راو پٹیل نے میڈیا سے مخاطب کرتے ہوے کہا کہ بی آر ایس پارٹی نے مفت بجلی کے بارے میں ٹی پی سی سی کے صدر ریونت ریڈی کے دیے گۓ بیان کے الفاظ کو توڑ مروڑ کر پیش کرتے ہوے ریونت ریڈی کو بدنام کرنے کی کوشیش کررہے ہیں جبکہ ریونت ریڈی نے امریکی این آر آئیز کے ایک اجلاس میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں برقی کی خریداری میں ہوی بے قاعدگیوں کے بارے میں اپنا اظہار خیال پیش کیا تھا۔

 

 

بی آر ایس قائدین کو یاد رکھنا چاہئے کہ کانگریس پارٹی کے ہی دور اقتدار میں کاشتکاروں کیلے مفت برقی سر براہی کی شروعات ہوئی‌جبکہ وائی ایس راج شیکھر ریڈی کسانوں کیلے مفت بجلی کیلے احتجاج کررہے تھے تو تب کے سی آر چندرا بابو نایڈو کابینہ میں رہ کر صرف تماشاہی بنے رہے۔ کانگریس پارٹی کسانوں سے کیے گۓ وعدے کے مطابق مفت بجلی کی سربراہی کے لیے پابندعہد ہے۔کانگریس پارٹی کسان ڈیکلریشن جاری کرینگی اور وعدے کے مطابق کام کریگی۔کے ٹی آر کسانوں کو گمراہ کرنے کے لیے ایسی سستی سیاست کر رہے ہیں۔ اوربی آر ایس حکومت 24 گھنٹے مفت بجلی کے نام پر کسانوں کو دھوکہ دے رہی ہے۔

 

 

 

آپ کسی بھی برقی سب اسٹیشن پر جاکر معلوم کرے تو پتہ چلے گا کہ کسانوں کیلے بارہ گھنٹے معیاری مفت بجلی کی سربراہی نہیں ہورہی ہے۔اس موقع پر کانگریس سینیر قاید احمد خان حوالدار, بوجارام۔ بھومننا ٹاون صدربھینسہ,رمیش بھینسہ منڈل صدر کے علاوہ کانگریس پارٹی کارکنان اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button